شیخ الحدیث علامہ رحمتی ؒ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے، غائبانہ نماز جنازہ ادا

January 22, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اہلحدیث جماعتوں اور اداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم ”اہلحدیث ایکشن کمیٹی“ کے تحت گذشتہ روز کراچی پریس کلب کے سامنے پشاور میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث علامہ عبد الحمید رحمتی شہید ؒ کے بہیمانہ قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مقتول کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔