صادق محمدکا ہارٹ پروسیجر ٹاوی کامیابی سے سرانجام

January 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر صادق محمدکا این آئی سی وی ڈی میں ہارٹ پروسیجر ٹاوی کامیابی سے سرانجام دے دیا گیا۔دل کے عارضے میں مبتلا سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کو دو دن قبل قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کراچی میں داخل کیا گیا تھاجہاں پر ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں ان کے دل کے وال (Aortic) بند ہونے کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹرز نے ان کو ٹاوی پروسیجر (بغیر سینہ چاک کیے ہوئے جدید پروسیجر) کروانے کا مشورہ دیا تھا۔