لاپتہ شخص بازیابی کیلئے درخواست پر سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ طلب

January 22, 2022

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے چکوال سے لاپتہ شخص کی بازیابی کیلئے دائر رٹ میں سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا ہے۔محمد معاویہ حسن کو 14فروری2018کوملت چوک چکوال سےمسجد کے باہر سے سادہ کپڑوں والے اٹھا کر لے گے تھے۔جس کی ایف آئی آر تھانہ سٹی چکوال میں درج ہے۔گزشتہ روز سماعت پر ڈی پی او چکوال محمد اشرف پیش ہوئے اور بیان دیا کہ ایک جلی ہوئی ڈیڈ باڈی ملی ہے جس کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوایا ہوا ہےجس پر عدالت عالیہ نے سیکرٹریز طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ8فروری کو آکر بتائیں مغوی کہاں ہے۔