لاہور دھماکے کامقصد پرامن فضاء کو خراب کرناہے‘ ثمینہ زہری

January 22, 2022

کوئٹہ (این این آئی)کنونیئر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نےلاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ کامقصد پرامن فضا ء کو سبوتاژ کرنا ہے قوم جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہےواقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گاانہوںنے بیان میں کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا دہشت گردی کے خلاف عزم اور حوصلہ کمزور نہیں پڑ سکتا پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پا ک افواج کے ساتھ کھڑی ہے انہوںنے شہداء کے بلنددرجات اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔