کاروباری برادری کی احساس دستر خوان میں بھرپور معاونت

January 22, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ احساس دستر خوان کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے اس سلسلے ضلعی انتظامیہ کو بزنس کمیونٹی سمیت مخیر حضرات نے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس کے وفد کے ہمراہ دستر خوان کا دورہ کرتے ہوئے کی۔ڈپٹی کمشنر اور چیمبر کے عہدیداران نے شہریوں کے ہمراہ کھانا بھی کھایا۔وفد میں صدر راجہ محمد حسین، سئنیر نائب صدر سہیل طفیل،نوید اقبال اور شیخ فیصل سعید شامل تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی احساس دستر خوان میں بھرپور معاونت فراہم کررہی ہے۔ احساس دستر خوان کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے مخیر حضرات کا گروپ تشکیل دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غریب اور مزدور طبقے کیلئے بلامعاوضہ کھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔