24جنوری کو ملک بھر کے کسان سراپااحتجاج ہونگے،نوابزادہ افتخار

January 22, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی و سیکریٹری انفارمیشن پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار علی خان اور ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن محمد سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ مافیا ڈان ملک پر برسراقتدار ہیں،تیل،چینی،آٹا چور اب کھاد بھی ہڑپ کر گئے، بلاول بھٹو نے غریب کسانوں کے حق کی خاطر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے، 24جنوری کو ملک بھر کے کسان اپنے ٹریکٹر اور ٹرالیاں لیکر سڑکوں پر سراپااحتجاج ہوں گے۔ حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف اوکاڑہاور لاڑکانہ میں کامیاب مارچ حکمرانوں کی زرعی پالیسی کے خلاف عدم اعتماد اور بلاول بھٹو کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، کسانوں نے جس جوش اور ولولے سے احتجاج کا اظہار کیا ہے وہ سامراجی گماشتہ حکمرانوں کو اقتدار سے نکال باہر کر کے دم لے گا۔