• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کا وارڈ بوائے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار

ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں وارڈ بوائے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس فورس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں پر انہوں نے وارڈ بوائے عمران کو مبینہ طور پر منشیات رنگے ہاتھوں منشیات کی سپلائی سمیت گرفتار کرلیا، بعدازاں جب مذکورہ اہلکار ملزم کو گرفتار کرکے جارہے تھے ،تو وائس چانسلر آفس کے باہر مین انٹرنس سے اترتے ہوئے ایک سکیورٹی گارڈ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے جوانوں کو اغوا کار سمجھ کر روک لیا ۔ان سے پوچھ گوچھ شروع کردی ۔جس پر انہوں نے اپنا تعارف کروایا ۔مگر بات توتکرار تک پہنچ گئیں ۔معاملہ بڑھتے بڑھتے اہلکار ملزم عمران کو لیکر ہسپتال کی حدود سے باہر نکلے تو اس دوران دیگر گارڈز بھی آگئے ۔بتایا جارہا ہے کہ سکیورٹی گارڈز کے مطابق ہم نے صرف ان اہلکاروں کو کہا ہے کہ برائے مہربانی آپ اپنے حوالے سے نشتر ہسپتال کے ایم ایس کو آگاہ کریں۔ پھر بے شک ملزم کو اپنے ساتھ لیجائیں۔ تاہم کچھ دیر بعد معاملہ سلجھ گیا۔
ملتان سے مزید