• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹواری مع منشی پرائیویٹ دفتر میں کارِ سرکار انجام دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی، پٹواری مع منشی پرائیویٹ دفتر میں کارِ سرکار انجام دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خانیوال اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرنگرانی کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی انجام دی،کارروائی کے دوران شاہ زین پٹواری ضلع خانیوال معہ منشی محمد عمران کو پرائیویٹ دفتر میں سرکاری امور سر انجام دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، سرکاری ریکارڈ بھی ملزمان کی تحویل میں تھا، ملزمان کے خلاف ریکارڈ میں ردوبدل و بے نامی جائیداد و غیر قانونی ااثاثہ جات کے الزامات بھی عائد ہیں، ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
ملتان سے مزید