• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ہتھکڑی سمیت فرار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا ، سی پی او کے حکم پر تھانہ بی زیڈ نے سب انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج تھانہ صدر میں درج مقدمہ نمبر 651/26بجرم 457/380کے ملزم اعجاز آتش کی گرفتاری کے لئے تفتیش افسر سب انسپکٹر ندیم عباس شاد کانسٹیبلان گلزار اور فرحان بخاری مخبر کی اطلاع پر سرکاری گاڑی پر بطرف بورڈ آفس پہنچے اور چھاپہ مارکر ملزم اعجاز آتش کو گرفتار کرکے ہتھکڑی پہنادی پولیس نے زیر حراست ملزم کو سرکاری ڈالے میں بٹھانے لگے تو ملزم پولیس پارٹی کو چکما دیکر ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا ۔پولیس کی زیر حراست ملزم کے فراری کی اطلاع حکام کے نوٹس میں آئی تو سی پی او اختر فاروق نے دوران ڈیوٹی فرائض میں غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے اور زیر حراست ملزم کا ہتھکڑی سمیت فرار ہونے پر تفتیشی افسر ندیم عباس شاد اور دونوں کانسٹیبلوں فرحان بخاری اور گلزار کے خلاف تھانہ بی زیڈ میں ٹی ایس آئی محبوب احمد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1394/26بجرم 223/224/155cکے تحت درج کرلیا ۔پولیس نے اہلکاروں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
ملتان سے مزید