• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروے میں حصہ لینے والے ہزاروں ملازمین تنخواہوں سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت صوبہ بھر میں 7اگست 2025 کو شروع ہونے والا سروے 31 اگست 2026 کو مکمل ہو گیا، تاہم سروے میں حصہ لینے والے ہزاروں ملازمین کو جون، جولائی اور اگست کی تنخواہیں تاحال جاری نہیں کی جا سکیں۔ حکومت کی جانب سے عوام کی معاشی حالت کا اندازہ لگانے اور امدادی سکیموں (بشمول رمضان نگھبان کارڈ) کی رجسٹریشن کے لیے ہزاروں فیلڈ اینومیریٹرز، سروے سپروائزرز اور ڈسٹرکٹ منیجرز بھرتی کیے گئے تھے، لیکن تین ماہ سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث یہ ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ چکی ہے۔
ملتان سے مزید