• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری و دیہی علاقوں کی یکساں بنیادوں پر صفائی یقینی بنائی جائے، کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کی کارکردگی، صفائی کے انتظامات، کنٹریکٹرز کی کارکردگی، مشینری کی فعالیت، مائیکرو پلاننگ اور زیر التوا ادائیگیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع میں صفائی کے انتظامات اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور تمام اضلاع میں شہری و دیہی علاقوں کی یکساں بنیادوں پر صفائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے ہر ضلع کے پاس مستند اعداد و شمار اور جامع مائیکرو پلان ہونا چاہیے، جس میں یونین کونسل کی سطح پر ورکرز، مشینری، صفائی کے شیڈول اور ذمہ داریوں کی واضح نشاندہی کی گئی ہو۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے اسسٹنٹ کمشنرز سے بھی مائیکرو پلانز پر بریفنگ لیں اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ان میں بہتری یقینی بنائیں۔عامر کریم خاں نے کہا کہ اضلاع اور تحصیلوں کے داخلی راستوں‘ مرکزی شاہراہوں، گرین بیلٹس‘ ہسپتالوں‘ سکولوں‘ ریلوے اسٹیشنوں، پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی کو خصوصی ترجیح دی جائے۔
ملتان سے مزید