• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپنگ سائٹس پر کوڑے کرکٹ کا درست ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے ملازمین شفٹوں میں تعینات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن ملتان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈمپنگ سائٹس پر کوڑے کرکٹ کا شفاف، مکمل اور درست ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے ملازمین کو شفٹوں کی بنیاد پر تعینات کر دیا گیا،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جاری کردہ آرڈرز کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے حبیبہ سیال سٹی ملتان ڈمپنگ سائٹ کیلئے سینئر سب انجینئر اعجاز ارشد کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے دو شفٹوں میں عملہ تعینات کیا ہے، جبکہ ضلع کونسل ملتان نے ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس رانا محمد محسن کی زیرِ نگرانی بلی والا (تحصیل ملتان صدر) اور موضع توڈر پور (شجاع آباد) کی ڈمپنگ سائٹس پر انچارجز اور دیگر ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔
ملتان سے مزید