• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کا نفاذ ہماری منزل ہے‘ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علمائے پاکستان نورانی و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں نظام مصطفیٰؐ کا نفاذ ہماری منزل ہے، پاکستان کو کسی بھی لحاظ سے کم زور نہیں دیں گے، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ناظم اعلیٰ لیاقت بلوچ نے کہا کہ تحفظ ختم نبوتؐ کے لیے ماضی کی طرح بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، بین الاقوامی حالات کا تقاضا ہے کہ مسلم امہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب اور ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت رحمت اللعالمینؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ضلعی امن کمیٹی کے ممبر مرزا ارشد القادری نے اجتماع میں قراردادیں پیش کیں، اجتماع سے سجادہ نشین بھر چونڈی شریف پیر میاں عبد الخالق، سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی، ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللّٰہ شاہ بخاری، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ عنایت اللہ رحمانی، علامہ پیر محمد اشفاق چشتی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسین، حافظ محمد اسلم اور علامہ محمد ایوب مغل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ سید عبدالوحید شاہ تحریک امن پاکستان کے چیئرمین مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، محمد حسین بابر ایڈووکیٹ، سید اطہر شاہ بخاری ایڈووکیٹ، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، حافظ اللّٰہ ڈتہ کاشف بوسن ایڈوکیٹ، عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ،علامہ طارق ہاشمی، پروفیسر فضل حبیب اکبر ہارونی، رانا مرید احمد ظہوری، میاں عبدالسلام، مولانا کوثر، مولانا عرفان، حافظ خضر حیات کھنڈ، عبدالرحمان مغل، محمد یعقوب مغل اور قاری غلام دستگیر سمیت ہر مکتبہ فکر کی بھرپور نمائندگی موجود تھی، صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے مزید کہا کہ قادیانی اس وقت ملک کے کلیدی عہدوں پر براجمان ہیں جس کی وجہ سے ملک کی معیشت اور امن تباہ ہو رہا ہے، لیاقت بلوچ نے کہا کہ ختم نبوتؐ کے پیغام کو عام کرنا اور اس پر عمل کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے جب کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نےکہا کہ ختم نبوتؐ مسلمانوں کے جذبات کا معاملہ ہے اور ہم اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ملتان سے مزید