• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران کاتی مار روڈ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران کاتی مار روڈ ملتان کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز منعقد ہوئی، جس میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ،نومنتخب عہدیداروں کو تین سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے، اس موقع پر عہدیداروں نے خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں تاجر برادری کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، تقریب میں نو منتخب صدر منیب الرحمٰن سیال، جنرل سیکرٹری خواجہ مدثر مجیب، سینئر نائب صدر ڈاکٹر بلال احمد، نائب صدور ایم یونس اور عارف خان لودھی، چیئرمین ساجد احمد قریشی، وائس چیئرمین سجاد حسین، سرپرست اعلیٰ عاقل عثمان جٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر خان، فنانس سیکرٹری شیخ زین، سیکرٹری اطلاعات سفیان سعیدنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
ملتان سے مزید