• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان شہر اور گرد و نواح میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں‘ مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق مظفر آباد پولیس کو ڈریم گارڈن سے غلام محیی الدین نے بتایا کہ زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور بجلی کے تار وغیرہ چوری کرکے فرار ہو گئے، گلگشت پولیس کو بائی پاس سے احمد نے بتایا کہ نامعلوم چور میری موٹرسائیکل نمبری ARZ/3873لے اڑے، بستی ملوک پولیس کو میلاد چوک سے آصف نے کہا کہ دو نامعلوم مسلح ملزمان اس سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، موضع قائم شاہ سے شگفتہ نے بتایا کہ ڈیرے پر نامعلوم ملزمان نے میرے ملازم حسن بخش کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر ٹیوب ویل ٹرانسفارمر پنکھا اور دس ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے، صدر جلالپور پولیس کو منیر نے بتایا کہ گھر سے نامعلوم چور نقدی ایک لاکھ سمیت تین تولہ زیورات لے گئے، لوہاری گیٹ پولیس کو محلہ اشرف آباد سے وقاص شبیر نے بتایا کہ دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر دس ہزار موبائل لوٹ کر لے گئے جبکہ تھانہ مظفر آباد کے علاقے چائنہ چوک کے قریب حسن رضا سے تین مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل تین موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے ۔ واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قریبی لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔
ملتان سے مزید