• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی 6 میٹر منقطع، 65 کیسز کی چیکنگ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی 06 میٹر منقطع، 65 کیسز کی چیکنگ,گیس صارفین کی جان و مال کی حفاظت کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 65 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 06 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔
ملتان سے مزید