ایس ایس پی آپریشنز ملتان کاجلالپور پیر والا فائرنگ رینج ،تھانہ صدراور سٹی کا دورہ

January 24, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے جلالپور پیر والا فائرنگ رینج کا دورہ کیاجہاں ضلع بھر کے افسران اور جوانوں کی سالانہ فائر پریکٹس جاری ہے اور تمام پولیس افسران کو ماہر انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی فائرنگ کروائی جا رہی ہے دریں اثنا ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ صدر اور تھانہ سٹی جلالپور پیر والا کا دورہ کیاانہوں نے ریکارڈ ملاحظہ کیا، حوالات، تھانہ کی سکیورٹی اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں انہوں نے دونوں تھانوں کی حوالات کا بھی معائنہ کیا اور حوالات میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالاتیوں کو ایس او پی کے مطابق سہولیات فراہمی کی ہدایت کی۔