کمپنی میں آگ لگنے سے 11 افراد جھلس گئے

January 25, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حب چوکی کے قریب واقع کمپنی میں گیس لائن میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں جھلس کے 11 افراد زخمی ہوگئے ، حیدری مارکیٹ کے قریب عمارت کے ایک فلیٹ میں اچانک بھڑک اٹھی ، اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گاڑی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے اسے مزید پھیلنے روک دیا۔