جسٹس اطہر من اللّٰہ کی عدم موجودگی، تمام مقدمات کی سماعت منسوخ

January 25, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی ہے۔چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے باعث تمام مقدمات کی سماعت منسوخ کردی گئی۔ چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ میں بھی فکس کیسز کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی۔ چیف جسٹس کے ڈویژن بنچ میں آج کیلئے مقرر سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق کیس بھی ملتوی کر دیا گیا۔