کراچی (نیوز ڈیسک )وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے فیول ریلیف اسکیم کے تحت صارفین کو ریلیف سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔امن و امان یا سڑکوں کی بندش سے ایندھن کی ترسیل متاثر نہ ہونے دی جائے، علی پرویز ملک کی ہدایت،وزیر پٹرولیم علی پرویزملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی اور فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔