اسلام آباد (رپورٹ،حنیف خالد)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے نان ریزیڈنٹ سوشل میڈیا انفلوئینسرز کے لئے ٹیکس رولز کی منظوری دے دی، سوشل میڈیا آمدن پر5فیصد ٹیکس،وصول کرنے کا قانون نافذ ،وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والے غیر مقیم پاکستانیوں اور دیگر افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے نئے قواعد نافذ کر دیے ہیں۔