اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ بیرون ملک جانے والے شہریوں کو آف لوڈ کرنے کے کیس میں ایف آئی اے پر سخت برہم ،جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دئیے کہ ایس او پی قانون نہیں ہوتا، ایسے توہر ادارہ قانون کی بجائے ایس او پی پر کام شروع کر دے گا، آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے شہریوں کو آف لوڈ کرنے اور روکنے کے قوانین پر معاونت طلب کر لی ۔