کراچی (نمائندہ جنگ )شیخ ہمایوں سعید کی FPCCI کے صدر عاطف اکرام شیخ کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد، ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم کے تحت پاکستان کی تجارتی تنظیموں میں اتحاد پر زور۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق نائب صدر اور بزنس مین پینل (بی ایم پی) کے بانی رکن، سینئر تجارتی رہنما شیخ ہمایوں سعید نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس میں ایف پی سی سی آئی کے صدر جناب عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔