اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس دئیے ہیں کہ ہم نے یہاں اسلام آباد ہائیکورٹ سے بلوچستان کے 70لاپتہ افراد بازیاب کرائے، بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق قانونی ترمیم سے لاپتہ افراد کے کافی کیسز ختم ہو چکے۔