مسلح افراد کی فائرنگ، لاکھوں کی چوریاں اور ڈاکے، ڈیرھ درجن موٹرسائیکل اور 2 رکشے بھی غائب

January 25, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں 64وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ ایک کار ،دو رکشے اور18مو ٹرسائیکل اڑا لیے گئے، ایک موٹرسائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا ،اسلام آباد پولیس نےگزشتہ 24گھنٹے کے دوران 51 مقدمات کیے ،جن میں سب سے زیادہ 18 مقدمات رورل زون میں درج ہو ئے ،سٹی میں 14 ،صدر زون میں 10اورآئی نائن 9مقدمات درج کیے گئے ، جڑواں شہر کی پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کے بھی مقدمات درج کیے ہیں۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو عرفان نے درخواست دی کہ تین مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کو یرغمال بنا کر موبائل فون اور نقدی اڑا لی۔ تھانہ کھنہ پولیس کوکامران نے درخواست دی کہ عمیر ، فلک اور سفیل نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور عمیر نے پسٹل نکال کر مجھ پر فائر بھی کیا۔ نیو ٹاؤن سے نعیم طارق کی موبائل شاپ سے 15موبائل فونز مالیتی 2 لاکھ 50 ہزار، صادق آباد سے محمد ہارس کے گھر سے 34ہزار روپے، طلائی زیورات مالیتی2لاکھ،ائرپورٹ سے کر نل نعیم انور کے گھر ا پسٹل، اوردوست میجر پرویزعلی خان کی ر ائفل، یحیی سے اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ 32ہزار روپے نقدی، موبائل فون، مورگاہ سے قمر النساء کے گھر سے نقدی 150000 روپے اور طلائی زیورات مالیتی 5 لاکھ روپے،تھانہ نون کی حدود سے عادل سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون ، اسامہ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی اڑالی گئی۔ تھانہ رمنا پولیس کو سید ناطق نے درخواست دی کہ 4مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات 20 تولہ سونا، 12 لاکھ روپے نقدی اور ایل ای ڈی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ چوری و ڈکیتی کی دیگر وارداتیں تھانہ ٹیکسلا، تھانہ سٹی، رتہ امرال، پیرودہائی، ویسٹریج ، نصیر آباد ، ریس کورس، سول لائن ، واہ کینٹ ، صدر واہ ، کہوٹہ ،تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ بھارہ کہو، تھانہ شہزاد ٹائون ، تھانہ کورال، تھانہ لوہی بھیر ، تھانہ آبپارہ ، تھانہ سیکرٹریٹ ، تھانہ بھارہ کہو ، تھانہ مارگلہ ، تھانہ گولڑہ ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ شالیمار ، تھانہ انڈسٹریل ایریا ، تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ کورال،تھانہ سہالہ ، تھانہ آبپارہ ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ انڈسٹریل ایریا ، ،۔تھانہ گولڑہ، تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ہوئیں۔