گاڑی اور ٹرک کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، حادثے میں شہری زخمی

January 25, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 2 شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ تھانہ کھنہ پولیس کو وقاص نے درخواست دی کہ میرا بھائی روڈ پار کر رہا تھا کہ کسی نا معلوم گاڑی نے اسے ہٹ کیا ، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ، تھانہ سبزی منڈی پولیس کو افتخار علی ایس آئی نے بتایا کہ مسعود الرحمٰن اورمیں سرکاری گاڑی ڈیوٹی پر مامور تھے اطلاع موصول ہوئی کہ بنگش پلی آئی جے پی روڈ پر ٹرک نے ایک شخص کو ہٹ کیا ہے جب متذ کرہ جگہ پر پہنچے تو نامعلوم شخص مردہ حالت میں پڑا تھا جس کو ٹرک ڈرائیور محمد زادہ نے تیز رفتاری و غفلت سے ہٹ کیا جسکی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گیا،تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کو غلام غوث نے درخواست دی کہ میرے والد نواز ، صادق کی گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔