قرآن پاک ناظرہ کو میڑک و انٹر کے امتحانا ت میں شامل کرنیکا فیصلہ

January 25, 2022

لاہور(خبر نگار) میڑک و انٹر میڈیٹ کے امتحانا ت میں قرآن پاک ناظرہ کوسالانہ امتحانات میں شامل کرنے کا فیصلہ، مسلم طلبہ سےقرآن پا ک کا بطور لازمی مضمون امتحان بھی لیا جائے گا۔تعلیمی سیشن 2022 تا 2023 میں ناظرہ قرآن بطور لازمی مضمون کا پیپر ہوگا۔جس کے قواعد و ضوابط ابھی طے کیے جائیں گے ۔ اس بارے میں کنٹرولر امتحانات سیکنڈری بورڈ لاہور طاہر جعفری نے کہاہے کہ کریکلوم بورڈ کی جانب سے موصول ہونے والے نصاب پر عملد رآمد کروائیں گے ۔