عمران خان ہی ملک کامستقبل ، اپوزیشن کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، اعجازچوہدری

January 25, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کامستقبل ہیں، اپوزیشن کے چلے ہوئے کارتوسوں کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، بھگوڑا لیگ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی یہ سیاسسی مخالفین پر بلاجواز تنقید کرکے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکتے،عوام انہیں 2018 کے انتخابات میں ریجیکٹ کر چکے ہیں یہ مسترد شدہ ٹولہ اپنے اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا۔