3سالوں کے دوران محکمہ ایجوکیشن میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئیں ، مراد راس

January 25, 2022

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کا تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں گزشتہ تین سالوں کے دوران انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے تحت کام کرنے والے تمام ادارے آج مکمل طور پر فعال ہیں۔ آج دانش سکولز میں ڈے بورڈرز بھی محض 2 ہزار ماہانہ فیس سے داخلہ لے سکتے ہیں۔