موجودہ پارلیمنٹ صدارتی نظام نہیں لاسکتی،لیاقت بلوچ

January 25, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کے لیے جمہوریت، پارلیمنٹ طرزِ حکمرانی امریکہ و مغربی دنیا کی طرح مادر پدر آزاد نہیں قرآن و سنت کی بالادستی کی پابند ہے۔ موجودہ پارلیمنٹ پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام نہیں لاسکتی۔