3فروری کے دھرنے میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کرینگے‘ جے ٹی آئی ن

January 25, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت طلباءاسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ امین اللہ جنرل سیکرٹری حافظ سمیع اللہ سینئر نائب صدر حافظ بشیر احمد نظریاتی عزیزالحق درویش سائنس کالج کے صدر حمیداللہ کاکڑ عبدالغفور شمشوزئی محمد عیسیٰ درانی عبدالظاہر خاص الدین ودیگر رہنمائوں نے بیان میں کہاہے کہ حکومت مزید کارکنوں کا امتحان نہ لے،ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو پھر نہ ختم والے دھرنا ہوگا 3 فروری کے دھرنے میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرینگے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے کفن پوش دھرنے میں حکومت سے اپنے کارکنوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں، دشمن لاکھ دھماکے کرے جب تک جان میں جان ہے اسلام اور پاکستان کے خدمت کرتے رہیں گے۔ہمارے کارکن لاوارث نہیں ہم کارکنوں کے خون کا حساب ضرور لینگے ۔انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کو یہ معلوم ہو کہ ہم مجرموں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔