سمندر پار پاکستانی کی جائیداد کے انتقال کا ماتحت عدلیہ کا معطل

January 25, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے سیت پور ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی کی درخواست نمٹاتے ہوئے اس کی کاپی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو بھجوانے کی ہدایت کی تاکہ انہیں احساس ہو کہ دور افتادہ علاقوں کے لوگ سہولیات کے بغیر کیسے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں قبل ازیں عدالت عالیہ میں غلام فرید قادری کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ مے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ بستی محمدی یاد گاری چوک پر واقع ہیلتھ ڈسپنسری کو اپ گریڈ کر کے بنیادی مرکزصحت بنایا جائے تاکہ اہل علاقہ کو طبی سہولیات مل سکیں قبل ازیں عدالت عالیہ نے صوبائی سیکرٹری کو ہدایت کی تھی کہ اسے اپ گریڈ کیا جائے۔ہائی کورٹ ملتان بنچ نے سمندر پار پاکستانی کی وفات کے بعد اسکی جائیداد کا ایک روز میں دو بار انتقال کرانے کے خلاف درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں چنوں اور سول جج کے فیصلوں پر عمل درآمد معطل کرتے ہوئے اسٹے آرڈر جاری کر دیا ہے تاکہ متنازعہ جائیداد منتقل نہ ہوسکے۔ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سنکو سٹیل ری رولنگ ملز بہاولپور کی میپکو اور کمشنر ان لینڈ ریونیو کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو نوٹس جاری کردیا ہے۔