میپکو کے5 افسران کے تقرر و تبادلے

January 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے 5افسرا ن کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ میپکو کاشف مقبول کو ڈائریکٹر ایچ ایس ای میپکو کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں ان کے پیش رو ڈائریکٹر ایچ ایس ای شوکت حسین بخاری اپنی مدت ملازمت پوری کرکے سروس سے ریٹائرہوگئے ہیں۔ میپکو ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے منتظر ایکسین انجینئر قمر زمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل پروٹیکشن) جی ایس او سرکل ملتان اور ان کے پیش رو انجینئر محمد رضا ظفر کو خالی اسامی پر ایکسین (پی اینڈ آئی) میپکو ڈویژن ملتان تعینات کیاہے۔ تعیناتی کے منتظر انجینئر محمد سلیم کو ایکسین ہارون آبادڈویژن اور ان کے پیش رو ایکسین انجینئر طارق عزیز میمن کو رخصت سے واپس آکر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔