بختاور بھٹو کی سالگرہ پر محمود چوہدری کا سرپرائز

January 25, 2022

بختاور بھٹو کی 32 ویں سالگرہ پر شوہر محمود چوہدری نے انہیں زبردست سرپرائز دیا۔

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر محمود چوہدری نے انہیں زبردست سرپرائز دیا۔

محمود چوہدری کی انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق انہوں نے اہلیہ کے لیے زبردست سرپرائز کا انعقاد کیا اور خوبصورت گُلدستہ دیا جس میں تحریر تھا کہ ’میری حیرت انگیز اہلیہ کے لیے۔‘

اسکرین گریب: بختاور بھٹو انسٹاگرام

انہوں نے بیٹے کی طرف سے بختاور بھٹو کو ’نمبر ون مام‘ کا خطاب بھی دیا، اور ایک کارڈ بھی دیا جس میں والدہ سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

بعد ازاں بختاور بھٹو نے بھی یہ اسٹوریز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں ، اور مزید انسٹاگرام اسٹوریز میں گلدستے شیئر کیے اور بتایا کہ یہ گلدستے والد آصف علی زرداری، بہن آصفہ بھٹو زرداری، اور بھائی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔

بختاور بھٹو گزشتہ برس کے آغاز میں محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر 2021 کو بیٹے ’میر حاکم محمود‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔