لیجنڈز کرکٹ لیگ: کپتان انڈیا مہاراجاز کیف سمیت کئی کھلاڑی ان فٹ

January 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسقط میں لیجنڈز کرکٹ لیگ میں انڈیا مہاراجا زکے کپتان محمد کیف سمیت کئی کھلاڑ ی ان فٹ ہوگئے ہیں۔ منتظمین نے بدھ کو ہونے والا میچ جمعرات کو کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ جمعرات کا میچ بدھ کو ہوگا۔ بدھ کو مصباح الحق کی ایشین لائنز کا میچ ورلڈ جائنٹس سے ہوگا۔ جمعرات کو انڈیا مہاراجا ز کا میچ ورلڈ جائنٹس سے ہوگا۔ ایشین لائنز میں محمد یوسف اور شعیب اختر بھی شامل ہیں۔بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ اب تماشائیوں کے بغیر ہورہا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل کی سفارش پر پروگرام میں ردو بدل کیا گیا ہے۔