قائداعظم یونیورسٹی کے سابق قائم مقام وائس چانسلر سردار جابر خان انتقال کر گئے

January 26, 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز) قائداعظم یونیورسٹی کے سابق قائم مقام وائس چانسلر ماہر تعلیم سردار جابر خان انتقال کر گئے۔انہیں منگل کو ڈھوک رتہ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، راولپنڈی چیمبر کے سابق صدر جاوید بھٹی، رانا سلیم اختر، ڈاکٹر عامر، پروفیسر نعمان شفیع سمیت عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم راولپنڈی بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر فنانس سردار کمال خان (منے بھائی) آرام کو سعودی عرب کے بلال خان، سردار جلال خان اور سردار جمال خان (یوکے) کے والد محترم سی ایم ایچ راولپنڈی اور آرمی میڈیکل کالج کے سابق پروفیسر بریگیڈیئر (ر) عمران کے سسر تھے۔