تھانہ کورال کےعلاقوں میں سرچ آپریشن

January 26, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )اسلام آباد پولیس نے تھانہ کورال کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 9مشکو ک افراد کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کردیا۔بغیر کاغذات 2موٹر سائیکل بھی تھانے میں بند کر دئیے گئے جبکہ تین منشیا ت فروشوں سمیت چار ملزمان بھی گرفتار کر لئے گئے ۔سرچ آپریشن کے دوران 150گھروں، 10دکانوں، 60 افراد کو چیک کیا گیا۔