موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

January 26, 2022

فتح جنگ (نامہ نگار)نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 65 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ نواحی گاؤں ڈھرنال میں سردار عطاء دکان میں بیٹھا ہوا تھا اسی اثنا میں دو نامعلوم اشخاص موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ کر دی جس سے سردار عطاء کو پانچ چھ گولیاں لگیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔