رتہ امرال کے علاقہ میں چھری کے وار سے نوجوان قتل

January 26, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک درزیاں میں جاوید نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔مقتول کو جھگڑے کے دوران پیٹ میں چھری ماری گئی ،لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ملزم شعبان موقع سے فرار ہو گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس تحقیقات کر رہی تھی ۔ دریں اثناء تھانہ کھنہ کے علاقہ فیض آباد سٹاپ کے نزدیکی جنگل سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔اطلاع پرپولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پمزہسپتال منتقل کرادی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر40 سال کے لگ بھگ ہے جبکہ اس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا فائرلگنے کے نشانات نہیں تھے۔