قومی کمیشن انسانی حقوق کی مسیحی سنیٹری ورکرز سے متعلق آگاہی مہم

January 26, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے مسیحی سنیٹری ورکرز کے خلاف روا رکھے جانیوالے امتیازی سلوک سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ۔ یہ اقدام کمیشن کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے اختیار کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ مہم میں حکومت کے کوٹہ سسٹم کے تضادات کو بھی موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے کہا کہ کمیشن سنیٹری ورکرز کی ملازمت کے اشتہارات میں امتیازی زبان کے استعمال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا متمنی ہے۔ اس موقع پر کمیشن کے ممبر اقلیتی منظور مسیح نے کہا کہ ملازمتوں میں اقلیتی کوٹہ کو صرف سنیٹری ورکرز اور ایک سے چار گریڈ تک کی آسامیوں تک محدود نہ کیا جائے ،ہمیں تمام ملازمتوں پر حق دیا جائے۔