مسلم لیگ ن ایک گلدستہ‘ یہاں نفرت کی گنجائش نہیں‘ رحیم کاکڑ

January 26, 2022

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی مثال گلدستے کی مانندہے جس میں ہرقسم کے پھول موجود ہیں۔مسلم لیگ(ن) میں کسی قسم کی نفرت کی گنجائش نہیں ،ہم تمام کوئٹہ کے غیور عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر آغاعمر شاہ، ارباب اقبال کاسی، جاوید اقبال اعوان، ذاکر جان بنگلزئی، عامر جاوید، سلمان درانی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی۔