چلڈرن ہسپتال کینسر وارڈ میں زیر علاج بچوں میں تحائف تقسیم

January 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام ملتان چلڈرن ہسپتال میں کینسر وارڈ میں زیر علاج بچوں میں گفٹ تقسیم کئے گئے۔ہیلتھ کمیٹی کے چیئر پرسن ذوالفقار علی، کریسنٹ لائنز کلب کے صدر ڈاکٹر ابو بکر سعد نے کہا کہ کینسر وارڈ میں ہر ماہ جس بچے کی سالگرہ ہوتی ہے گفٹ اور کھلونے دینے سے ان کے چہروں پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔محمد افضل سپرا،میاں جاوید اقبال،محمد اشفاق،سر وارڈ کے انچارج رانا ذولفقار،پروفیسر اعظم حسین بھی موجود تھے۔