ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بچوں کی پسندیدہ اشیامیں جعل سازی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، ملتان میں پاپڑ فیکٹریوں، ڈرنک کارنر اور سوڈا واٹر پلانٹ پر کارروائیاں،370 کلو غیر معیاری مسالاجات اور گلے سڑے آلو، 350لیٹر ناقص محلول، 40 لیٹر ناقص سوڈا واٹر،152 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف اور 5 فوڈ پوائنٹس کو 1 لاکھ 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، یہ کارروائیاں بہاولپور روڈ، بہاولپور چوک، 17 کسی اور رشید آباد میں کی گئیں۔