ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ جیل کا قیدی کی طبیعت خراب ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل جانبر نہ ہوسکا ڈسٹرکٹ جیل میں مقدمہ نمبر 3053/25بجرم 9-Cکا قیدی شہزاد کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جیل انتظامیہ نے قیدی کو بہتر علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا ۔نشتر ہسپتال ڈاکٹرز کے مطابق مذکورہ قیدی کو دمہ کے علاج کیلئے لایا گیا تھا جس کی حالت تشویشناک ہونے پر دوران علاج چل بساکینٹ پولیس نے قیدی کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔