• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی ، موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں موسیٰ عرفان سے ڈاکو 60ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، ماروی کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں کنیز بی بی کا موبائل فون جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے چھین لیا، صدام احمد کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، تھانہ قطب پور کے علاقے میں بلاول خان کی بیٹری وغیرہ، جواد کا تار اور  پروز کا موبائل فون چوری ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں قلب عباس کے گھر سے چار ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر 95ہزار، تین تولہ زیورات، موبائل فونز  اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، احمد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 1لاکھ روپے اور موبائل چھین کر لے گئے، اسماعیل کا موبائل چوری ہوگیا، تھانہ ممتاز  آباد کے علاقے میں بشیر احمد سے مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل چھین لی، شاہ نواز کا ٹرک نامعلوم چور لے اڑے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں راشد علی کے بکرے، بستی ملوک کے علاقے میں ریاض احمد کے دو تولہ طلائی زیورات اور گھڑی، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں اختیار علی کی سولر پلیٹ، صدر شجاع آباد کے علاقے میں شاہد کی بکریاں، سٹی جلالپور کے علاقے میں حاجی سعیدی کا موبائل فون، غلام مجتبیٰ کا واٹر پمپ،  ولید کا موبائل فون، صدر جلال پور کے علاقے میں عمران کا سامان، گلگشت کے علاقے میں وحید کی موٹر سائیکل، بی زیڈ کے علاقے میں جنید کا موبائل فون اور شبیر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے جب کہ مسلم سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا گیا، کوتوالی کے علاقے میں شاہ زیب کا موبائل فون، عمران کا تار، ڈی ایچ اے کے علاقے میں رضوان کا سامان، منیر کا موبائل فون اور نیو ملتان کے علاقے میں شعبان کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، شاہ رکن عالم کے علاقے میں نعیم اختر کا موبائل جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ذیشان کے گھر سے ڈھائی تولہ زیورات اور گھریلو سامان، دہلی گیٹ کے علاقے میں شفیع کا گیس میٹر اور بدھلہ سنت کے علاقے میں آصف کا موبائل چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید