ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ کینٹ نے سینئر وکیل کے چیمبر سے شہری کو اغوا کرنے کے الزام میں لیہ پولیس کے اہلکاروں سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، واضح رہے کہ ضلع لیہ کے رہائشی یوسف اور مطلوب ملتان میں سینئر وکیل چوہدری طاہر محمود کے چیمبر شادمان کالونی موجود تھے کہ چند مسلح افراد نے مطلوب کو گن پوائنٹ پر چیمبر سے اغواکرلیا تھا، سینئر وکیل کے چیمبر سے شہری کے اغوا پر ڈسٹرکٹ و ہائیکورٹ بار کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور پولیس حکام سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیاگیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔