• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آم کے کاشتکاروں کو خصوصی ریلیف دیا جائے،مینگو گروورز کوآپریٹو سوسائٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مینگو گروورز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (رجسٹرڈ) کے صدر میجر (ر) سید زاہد علی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کردہ مراسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ آم کے باغات پر آبیانہ، زمینی ٹیکس اور انکم ٹیکس میں اضافے سے متعلق بجٹ تجاویز فوری طور پر واپس لی جائیں اور آم کے کاشتکاروں کو خصوصی ریلیف دیا جائے،  انہوں نے کہا کہ آم کے کاشت کار گزشتہ کئی برس سے مسلسل مالی مشکلات کا شکار ہیں اور بیشتر کاشت کار اپنے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔
ملتان سے مزید