• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بارگاہ تھلہ وارث شاہ سے علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ محرم الحرام صبر، برداشت ، استقامت اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، تمام مکاتب فکر اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، میونسپل کارپوریشن ملتان کے محرم الحرام کے بعض ماتمی جلوس روٹس پر تعمیر و مرمت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیل عباس کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ تھلہ وارث شاہ حسین آگہی سے علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حسن فدا، عیان عباس، ماجد علی، محمد احرام و دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید