ملتان (سٹاف رپورٹر ) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں عشرۂ محرم الحرام کی دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ حیدری کمیٹی النگ دولت گیٹ ملتان میں تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر صوبائی ڈویژنل اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبر خاور شفقت حسنین بھٹہ کے زیر اہتمام امام بارگاہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی پی او صادق علی ڈوگر اور شرکانے علم کشائی بھی کی، تقریب میں مختلف امام بار گاہوں کے لائسنسداران کے علاوہ انجینئر سخاوت سیال ،سید طالب حسین پرواز، مخدوم سید صدر الدین گیلانی ، سید اصغر نقوی، سہیل خاور بھٹہ اور دیگر نے شرکت کی۔