ملتان( سٹاف رپورٹر) 5 محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ، شام کے اوقات میں دولت گیٹ چوک سے دربار شاہ شمس تک روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گا، حرم گیٹ‘ بوہڑ گیٹ النگ‘ پاک گیٹ‘ خونی برج اور پل شیدی لعل تک روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گا، اس کیساتھ ساتھ صدر بازار کینٹ بھی شام کے اوقات میں ٹریفک کیلئے بند رہے گا ملتان حافظ جمال روڈ، معصوم شاہ روڈ، کبوتر منڈی، قائد اعظم روڈ قاسم روڈ کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کریں گے۔